اہم خبریں

سعیدغنی اور حلیم عادل شیخ میں صلح، 4 مقدمات خارج

کراچی(نیوزڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پی پی رہنما سعید غنی اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ میں صلح کے بعد4 مقدمات کا فیصلہ سنادیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے فریقین حلیم عادل شیخ اور سعید غنی کی جانب سے صلح نامہ جمع کرانے پر چاروں مقدمات خارج کر دئیے۔یاد رہے کہ سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک 1 ارب روپے کے 2 ہرجانے کے دعوے اور ڈائریکٹ شکایات فائل کر رکھی تھیں۔

متعلقہ خبریں