اہم خبریں

ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، نوازشریف

دبئی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہی میری ترجیح ہے۔ دبئی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 9مئی والے نہیں 28 مئی والےہیں،میرے خلاف ہونیوالے مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا، چار سال بعد سرخرو ہو کر وطن واپس جارہا آج میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، اب بھی حالات ٹھیک کیئے جاسکتے ہیں،امید کی کرن ہے ،یہ موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیا جائے گا۔پاکستانی عوام پریشان ہیں، ملک کے حالات 2017 کے مقابلے میں بہتر نہیں۔ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں،مردم شماری ہوگئی ہم حلقہ بندیاں ہونی چاہیئں۔

متعلقہ خبریں