دبئی (نیوز ڈیسک) نوازشریف کی فلائٹ تاخیرکا شکار ابھی تک جہاز اڑان نہ بھر سکا ، نوزشریف دبئی ائیرپورٹ پر موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے واپسی کے ٹکٹس کاپی بھی منظر عام پر آگئیں،وہ 9 بج کر 25 منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا جبکہ ساڑھے 12 بجے اسلام آباد پہنچیں گے کچھ گھنٹے قیام کے بعد 2 بجکر 30 منٹ پر لاہور جلسے کیلئے روانہ ہونگے جہاں مینار پاکستان پر جلسے کے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں ، پورے پاکستان سے قافلے لاہور پہنچے چکے ہیں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی استقبال تاریخی انتظام کیا گیا ہے ۔















