دبئی(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 4 سال بعد کل وطن واپس پہنچیں گے، نوازشریف کل مینار پاکستان لاہور میں جلسے سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان گراؤنڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں،نواز شریف کے خطاب کیلئے 40 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے۔















