نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کانگریس کا امیج بحال کرنے کے لیے لانگ مارچ کررہے ہیں، جو گزشتہ ہفتے شہر پانی پت سے دوبارہ شروع ہوا، جس میں سیکڑوں افراد شامل ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راہول گاندھی بھارت کے جنوب میں گزشتہ 100 دنوں سے مارچ کررہے ہیں، وہ پرامید ہیں کہ وہ کھوئی ہوئی مقبولیت کسی حد تک حاصل کرلیں گے، جو ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے دور میں خاصی حد تک کم ہوئی ہے۔ تماشائیوں کا استقبال کرنا چھوڑ کر اور عوامی جلسوں کا انعقاد کرتے ہوئے راہول گاندھی جنوری کے آخر تک شمالی مقبوضہ کشمیر میں اپنے مارچ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ماضی کے رہنماؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے راہول گاندھی کا مارچ تقریباً 3 ہزار 500 کلومیٹر کی مسافت طے کرے گا، ماضی میں مختلف رہنماؤں نے پیدل مارچ کیا تھا، جس میں آزادی کے ہیرو مہاتما گاندھی بھی شامل ہیں، جنہوں نے تقریباً 100 سال قبل پیدل مارچ کیا تھا۔















