اہم خبریں

نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24اکتوبرتک گرفتاری سے روک دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے نیب نے حفاظتی ضمانت پر اعتراض نہیں کیا،کیس پیر کوسماعت کیلئے مقررکردیتے ہیں، آپ کی رضامندی کی وجہ سے یہ آرڈر کر رہے ہیں ، جسٹس میاں گل حسن کا نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ ،ریمارکس دیئے اگر آپ حفاظتی ضمانت کی مخالفت کرتے تو پھر کیس کے میرٹ پر دلائل سن کر فیصلہ کرتے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو رضامندی ظاہر کرنے کی ہدایات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کردی،حکم نامے میں کہا نوازشریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے

متعلقہ خبریں