اہم خبریں

پاکستان پرامن ملک ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں ،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (نیوز یسک) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کرتے ہیں ۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ نگران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس سےغزہ کا معاملہ اٹھایا ہے ، فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت بند کی جائے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی پاکستان کے حوالے سے بیان کہ پاکستان سے خطرے ہے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والا سامان آ ج مصر جائے گا اور پھر مصر سے غزہ بھیجا جائے گا۔

متعلقہ خبریں