بیجنگ(نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چین میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات طے پاگئی۔روس کے صدر سے ملاقات آج متوقع۔ انوار الحق کاکڑ اور پیوٹن میں ون آن ون ملاقات کا امکان۔ چینی صدر شی جن پنگ آج مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، نگران وزیر اعظم چین کے صدر کی دعوت پر منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور استقبالیہ کے بعد انوار الحق کاکڑ کی روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات ہو گی۔















