اہم خبریں

جی سی سی ممالک سنگل ٹورسٹ ویزا کی منظوری

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )گلف ممالک کا شینجن طرز پر سیاحتی ویزہ اجراء کی پالیسی تیار کر لی گئی ،خلیج تعاون کونسل کے ممالک ایک نیا بلاک تشکیل دے رہے ہیںبلاک مقصد خطے کے سیاحت کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔ گلف ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کو اکٹھا کرتے ہوئے، دسمبر تک واحد “GCC زون” ویزا کا اعلان کیا جانا ہے۔ویزہ زون کا اعلان عمان میں منعقدہ جی سی سی وزرائے سیاحت کے ساتویں اجلاس میں کیا گیا۔ عمان کے ثقافتی ورثہ اور سیاحت کے وزیر سلیم محمد المروقی کے مطابق سنگل ویزا پر عمل درآمد جلد شروع ہو جائے گا۔ فیصلے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔خلیجی وزرائے سیاحت نے سنگل ٹورسٹ ویزا متعارف کرانے کے حوالے سے سال کے اختتام سے قبل تجاویز پیش کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں