اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت میں اہم تقرریاں اور تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کردیئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وفاقی دارالحکومت میں تقرریاں اور تبادلے کئے گئے جس کے تحت میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری ون تعینات کردیاگیامیجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو میجر جنرل خرم سرفرازخان کی جگہ تعینات کیاگیاہے،میجر جنرل عامر اشفاق کیانی ایئرڈیفنس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیںاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئےنگران حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ20 کے آصف علی علوی کو ڈائریکٹرجنرل فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کردیاآصف علی علوی کو ڈائریکٹرجنرل فیڈرل پبلک سروس کمیشن ڈیپوٹیشن پر بھیجاگیاہےآصف علی علوی اس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری ون تعینات کردیاگیااسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

متعلقہ خبریں