اہم خبریں

غزہ میں خوراک کی کمی،بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، پی پی اے کاجنرل سیکرٹر ی اقوام متحدہ کو خط ارسال

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے اقوام متحدہ کو اپنے خط میں کہا کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی بھوک سے اموات کا خطرہ ہے ۔پی پی اے نے اپنے خط میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں خوراک کی کمی کے باعث سنگین انسانی بحران جنم دے سکتا ہے، فلسطینیوں کیلئے خوراک اور پانی کا بندوبست کیا جائے۔ ہزاروں زخمی غزہ کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غزہ میں پانی اور ہسپتالوں میں ضروری طبی آلات نہیں ۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فوری جنگ بندی کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی ذمے داری ہے کہ وہ ان متاثرہ خاندانوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں