اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عالمی برادری فلسطینیوں کاقتل عام رکوائے، انسانیت پسندعوام بے گناہوں کاخون بہنے سے روکنے کیلئے اپناکرداراداکریں،نہتے اورمحصورفلسطینیوں پروحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں، ن لیگ کی راہنما مریم نواز نے کہا کہ ہسپتالوں،قافلوں،آبادیوں پرحملےقانون پرچلنے والی اقوام متحدہ کاشیوہ نہیں،فلسطینیوں کے قتل عام پردنیاکے عوام میں شدیدغم وغصہ ہے،اسلامی ممالک کی قیادت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے،اسلامی دنیاقیام امن،اورمسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے کرداراداکرے،محصورفلسطینیوں کی مددکیلئے آگے بڑھ کرکرداراداکرے۔















