پشاور(نیوزڈیسک)سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا اجازت دے ہم فلسطین کے شانہ بشانہ لڑنا چاہتے ہیں۔پاکستان آئینی طور پر اسلامی ہے لیکن عملی طور پر سیکولر ملک بن چکا ہے،پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ، فلسطینیوں کےخلاف درندگی کا مظاہرہ کررہا ہے، اسرائیل مظالم کی حد یں توڑ رہا ہے۔















