لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی اہم ایونٹ ہے، قوم جس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہوگا۔ہفتہ کو تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 21 اکتوبر کا جلسہ ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ان کاکہناتھاکہ مینار پاکستان پر نواز شریف کا خطاب پاکستان کے مستقبل کی نوید ہوگا۔















