اہم خبریں

فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملے مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے اور گریٹر اسرائیل کے قیام کی ناپاک کوشش ہے،شجاع الدین شیخ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تنظیم اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ فلسطین ہمارے لئے صرف انسانی نہیں بلکہ دینی مسئلہ بھی ہےفلسطین کے نہتے عوم پر غاصب صیہونی ریاست کے مظالم مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے اور ارض فلسطین پر عظیم تر اسرائیلی ریاست کے قیام کی مذموم کوشش ہے،عالمی برادری اسرائیل کے ان ظالمانہ کارروائیوں کا فی الفور نوٹس لیں،حکومت پاکستان غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، غزہ کے پڑوسی ممالک اپنی سرحدیں کھولیں تاکہ نہتے فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان اور ادویات پہنچائی جا سکیں، تنظیم اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر شجاع الدین شیخ نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیںنہتے فلسطینیوںپر غاصب اسرائیلی افواج کے مظالم کے خلاف پریس کانفرنس کے دوران کیا،اُن کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز صہیونی ریاست نے پچھلے پجھتر سال سے فلسطنیوں کی زمین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک منصوبے کی تکمیل کےلئے نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کررہا ہے،مسجد اقصیٰ، مغربی کنارہ، جنین، یروشلم اور غزہ پر مستقل حملے جاری ہیں جسکے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت سینکڑوں لوگ شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں،پچھلے چھ دنوں کے دوران مسلمانوں پر چار ہزار ٹن وزنی تقریبا چھ ہزار بم گرائے جاچکے ہیں جو دنیا میں انسانی حقو ق کے علمبرداروں کے ساتھ ساتھ مسلمان ممالک کےلئے ایک لمحہ فکریہ ہے،اس پس منظر میں فلسطین کے مسلمانوں کو پورا حق حاصل ہے کہ ناجائز صیہونی آبادکاروں کو ارضِ مقدس سے نکال باہر کرنے اور اپنے علاقے واپس لینے کے لیے بھر پور جوابی کارروائی کریں،اُنہوں نے مسلمان ممالک کے سربراہان کو جنھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک کا اب امتحان ہے کہ وہ اس نازک گھڑی میں حق کا ساتھ دیتے ہیں یا اسرائیل کے سامنے بچھ جاتے ہیں، فلسطینی مسلمانوں کی مدد کو پہنچتے ہیں اور اُن کے اقدام کو تقویت دیتے ہیں یا اُن کے راستے کی دیوار بن جاتے ہیں،اُنہوں نے کہا کہ ان حالات میں میڈیا کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ حقائق کو کما حقہ دنیا کے سامنے لائیں اور ارض فلسطین پر ہونے ہوئے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے میں بھرپور کردار اداکریں۔ امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے مسلمان ممالک پر بے پناہ دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کو تسلیم کر کے اس کی مدد کریں،اُنہوں نے پاکستان اوردیگر مسلمان ممالک کی حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک وقت میں فلسطین کے مسلمانوں کی نہ صرف مکمل اخلاقی،سفارتی اورمالی بلکہ عسکری مدد کے لیے میدان میں اتریں اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسرئیل کو مغرب کا ناجائز بچہ قرار دیا تھا، فلسطینی عوام اللہ کے بعد پاکستان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں،اسرئیل کو بچانے کیلئے امریکہ نے انہوں نے خبردار کیا کہ ناجائز صیہونی ریاست کا ساتھ دینے والوں پر تاریخ اپنا فیصلہ ضرور صادر کرے گی۔

متعلقہ خبریں