اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو اور احتشام قادر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب لگانے کی منظوری دے دی۔سید احتشام قادر شاہ کو پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سید احتشام قادر شاہ کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔















