سرگودھا(نیوزڈیسک)اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی گئی۔ خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری بھی پیش نہ ہونے پر خارج کر دی گئی۔خاور مانیکا 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد جیل میں ہیں۔















