اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستانی صحافیوں اور تماشائیوں کو ویزے نہ جاری کرنے کا معاملہ،پی سی بی کا بھارت میں موجود کھلاڑیوں کو سکیورٹی تھریٹس پر شدید تشویش کا اظہار،پی سی بی کا معاملے کو بھارتی حکومت اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیاویزے جاری نہ کرنے سے پاکستانی کرکٹ شائقین اور صحافیوں کو مایوسی ہو رہی ہے، ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنا میزبان ملک کی طے شدہ معائدے کی خلاف ورزی ہے، وزارت خارجہ بھارت میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرے، پی سی بی کی پاکستانی سفارت خانے کو بھارتی حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت سکیورٹی تھریٹس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے خبریں جاری کیں،چیئرمین پی سی بی نے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کر کے معاملے کو اٹھایا۔















