اہم خبریں

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت جاری، اس وقت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کیس سے متعلق اپنی دلائل دے رہے ہیں
۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کر رہا ہے جوکہ براہ راست نشر کی جائے گی۔ سپریم کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام نے تحریری جواب جمع کروا دیا۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد کی جائیں۔عدالتی فیصلوں کے مطابق مذکورہ ایکٹ آئینی اور قانون سے متصادم نہیں ،جواب پارلیمنٹ ہی وہ فورم ہے جو قانون بنا سکتا ہے یا اس میں ترمیم کر سکتا ہے،جواب درخواستگزار امیر خان کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کی پارلیمنٹ کارروائی کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا۔ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ اب تک 2 اور لارجربنچ اس کیس کی 5 سماعتیں کرچکا ہےلارجر بینچ 13 اپریل کو پہلی سماعت میں ہی قانون پر حکم امتناع دے چکا ہے۔ ایکٹ کے تحت ازخود نوٹس،بینچ تشکیل کا اختیار3 سینئر ججز کی کمیٹی کو دیا گیا ہےکیس سماعت کیلئے مقرر کرنے اور درخواستیں لینے کا اختیار بھی کمیٹی کو دیا گیا ہے۔متاثرہ فریق کو ایک ماہ میں اپیل کا حق، وکیل تبدیل کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ ازخود نوٹس کے مقدمات میں ماضی کے فیصلوں پر بھی اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں