اہم خبریں

وطن واپسی پر میری پہلی اور آخری ترجیح ملکی معیشت کی بحالی ہے،نواز شریف

لندن(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے،ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر ختم کیا گیا تھا۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ میری ترجیح معیشت بحالی ہے ، پاکستانی معیشت بحالی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ختم ہوا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی سے نکالیں گے،پاکستانی عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں