اہم خبریں

سندھ، 7 روبوٹک سرجری مشینوں کی خریداری منسوخ

کراچی(نیوزڈیسک) نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد نیازنے مختلف سرکاری اسپتالوں کیلیے کثیر لاگت سے منگوائی جانے والی 7 روبوٹک سرجری مشینوں کا ٹھیکہ منسوخ کردیا۔ سابق صوبائی حکومت نے اپنے دور میں 8 روبوٹک مشینوں کا ٹھیکہ دیا تھا ان میں سے ایک مشین جناح اسپتال میں نصب کردی گئی تھی۔سابقہ سندھ حکومت کے دور میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری اسپتالوں میں غریب مریضوں کے علاج کے نام پر8 ارب روپے مالیت کی منگوائی گئی 2 روبوٹک مشینوں کے ناکارہ پڑے رہنے کا نوٹس لیتے ہوئے منگوائی جانے والی مزید7 نئی روبوٹک مشینوں کی خریداری کے ٹینڈرکو منسوخ کردیا

متعلقہ خبریں