اہم خبریں

سات سال سے پاکستان پر چھائی اداسی 21اکتوبرکو ختم ہوجائیگی،مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے کہا ہے کہ نوازشریف نے عوام کی خاطراقتدارکے دن کم دیکھے اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے،کیا نوازشریف کے علاوہ کوئی ایسا حکمران آیا جو چارسال چیزوں کی قیمتیں نہ بڑھنے دے،سات سال سے پاکستان پر جواداسی چھائی ہوتی تھی وہ ختم ہونے والی ہے،اتوار کو ٹھوکرنیاز بیگ کے مقام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ آٹھ اکتوبرکولاہورکے ایک حلقے کا یہ عالم ہے تو 21اکتوبرکوکیاہوگا،سمجھ نہیں آرہی آج 8اکتوبر ہے یا21اکتوبرہے،پتہ نہیں یہ جلسہ کہاں سے شروع ہورہا ہے اور کہاں پر ختم ہورہا ہے،انہوں نے کہاکہ میرے اورآپ کے لیڈرنوازشریف 21اکتوبر کو واپس پاکستان آرہے ہیں،اس سے قبل لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،ایک بیان میں ان کا کہناتھا کہ غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لیے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے۔ظالم اور غاصب کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے، مریم نوازنے کہاکہ بھارت اور اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں، اسلامی ممالک فلسطینیوں کو خوراک اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ امت مسلمہ کی دعا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوں۔

متعلقہ خبریں