اہم خبریں

تھانہ لوئی بھیر کے علاقہ میں ڈکیتی کا کامیاب واردات، ڈاکو فرار

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )مسلح ڈکیت اپنے آپ کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کر کے وارداتیں کر رہے ہیں،تھانہ لوئی بھیر کے عقب میں وزارت اطلاعات کی ڈپٹی ڈائرکٹرکے گھر میں ڈاکہ انفارمیشن گروپ کی آفیسر آسیہ عمران گوندل کے گھر میں تین مسلح ڈاکو گھس آئے ایف آئی آر کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے اپنے آپ کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کیا اور تلاشی شروع کر دی ڈی ڈی آسیہ نے بتایا کہ مسلح ڈاکو ہم سے یہ پوچھتے رہے کہ ہمارا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے ڈاکو گھر میں موجود 32 تولے سونا 3 لاکھ 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،.اے بی این نے ڈاکوؤں کے اندر آنے اور واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ڈاکو نئی کرولا کار میں آئے اور انتہائی خود اعتمادی کے ساتھ فرار ہو گئےڈاکو گھر میں موجود مہنگی اشیاء پرفیومز لیں ٹاپ مہنگا کاسمیٹکس بھی لے گئے ،ڈاکو اردو میں بات کر رہے تھے ایک کا لہجہ سرائیکی تھا،دو مسلح ڈاکو ویل ڈریس اور ایک نارمل کپڑوں میں ملبوس تھا ، ڈکیتی کی واردات آغوش اسلام آباد گلی نمبر 17 مکان نمبر 335 میں ہوئی تھانہ لوئی بھیر پولیس کو 32 تولہ سونا ڈکیتی کی درخواست دی گئی لیکن مقدمے میں صرف دس تولہ لکھا گیا تھانہ لوئی بھیر پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہے

متعلقہ خبریں