اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف ملک بھر میں آپریشن ،آئیسکو میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات وصولی مہم کامیابی سے جاری،258 رننگ ڈیفالٹرز سے 33 لاکھ 19 ہزار کے واجبات وصول ،171 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 36 لاکھ 54 ہزار کی ریکوری کی گئی ،لیسکو ریجن میں آپریشن کے 31ویں روز407بجلی چور پکڑے گئے،میپکو ریجن میں ایک دن میں مزید66بجلی چور وں کی نشاندہی،38نئے مقدمات درج،2بجلی چور گرفتارکرلئے گئے ۔۔















