اہم خبریں

جماعت اسلامی کا دھرنا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہر ممکن تعاون کی پیشکش

کراچی(نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو ٹیلی فون کیا ہے۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ نے حافظ نعیم الرحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاء کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔یاد رہے کہ جماعتِ اسلامی نے بجلی کی قیمتوں کے خلاف گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں