خضدار (نیوزڈیسک) خضدار میں نال ہڑنبوکے مقام پر مسافر کوچ حادثےکا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پنجگور جارہی تھی کے راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی ۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔















