کابل (نیوزڈیسک) افغانستان میں زلزلے سے 2ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے،دی سپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق زلزلے سے معمولات زندگی شدید متاثر،سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل اقوام متحدہ نے شمال مغربی افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں320 اموات کی تصدیق کی تھی،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6اعشاریہ3شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ،کئی مکانات میں دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں ، زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستا ن اور ازبکستان میں بھی محسوس کئے گئے تھے۔















