خانپور(نیوز ڈیسک) خانپور میں گیس سلنڈر دھماکا، گھر کی چھت اڑ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق خانپور کے علاقے میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکا اتنا شدید تھا کہ گھر کی چھت اڑ گئی خاتون خانہ سمیت 70 سالہ خادم حسین شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔















