نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست میں سکم میں شدید بارش،14 افراد ہلاک،22 فوجیوں سمیت102 افراد لاپتا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ،لوناک جھیل میں طغیانی ، سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی،بھارتی فوج کی کچھ تنصیبات بھی متاثر ، 22 بھارتی فوجی اہلکار سمیت 102 افراد لاپتا اور 26 افراد زخمی ہو گئے جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ، امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا،بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں سے لینڈ سلائیڈ نگ اور بڑے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا ۔















