اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے تھانہ سنبل کے علاقے میں مبینہ جنونی شخص نے 11 ماہ کے بچے کو پٹخ کر مار ڈالا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بچے کے والد شہباز نے پولیس کو بتایا کہ جنونی شخص نے میرا بچہ چھین کر 3 دفعہ زمین پر پٹخا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا، بچے کو پمز لے کر گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔















