اہم خبریں

اگر الیکشن ہوئے تو 80فیصد لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے،جاوید ہاشمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف اورچیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں نہیں دیکھ رہا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے آج اے بی این نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سیاسی کیسز کی وجہ سے ملک سے باہر گئے ہیں ، جنوری میں الیکشن کی تاریخ مقرر ہو چکی ،ہو سکتا ہے الیکشن نہ ہوں ، اگر الیکشن ہوئے تو 80فیصد لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، پی ڈی ایم صرف اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے بنی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سنبھالنے والے ہی اس وقت ملکی حالات کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ خبریں