اہم خبریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میںملک بھرمیں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کور گروپ قائم کردیا ۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وزارت خزانہ، پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی، انڈسٹریز پروڈکشن توانائی حکام نے شرکت کی ۔ سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری انڈسٹری پروڈکشن، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری فوڈ سیکورٹی مذکورہ کمیٹی میں شامل ۔کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے اور اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکٹرم جاری کرنیکی منظوری دی گئی، ان سولڈ آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی ۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں طوارقی اسٹیل ملز کا نام نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے کی بھی اصولی منظوری ، لاء ڈویژن سے توثیق کروانا لازم قرار۔ وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی ۔فرٹیلائزر پلانٹس کو فراہم گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

متعلقہ خبریں