اہم خبریں

کامیاب اسکائی ڈائیونگ کے بعد 104 سالہ خاتون اگلے ایڈونچر کیلئے تیار

واشنگٹن(نیوزڈیسک) 104 سالہ امریکی خاتون نے کامیاب اسکائی ڈائیونگ سے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔دسمبر میں ڈوروتھی ہافنر 105 برس کی ہو جائیں گی اور اب وہ ہاٹ ائر بیلون میں سوار ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی معمرڈورتھی ہافنز نے بلندی سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر یہ بات ثابت کردی کہ جب شوق ہو تو کچھ نہیں دیکھا جاتا۔ ان کا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں