لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کے واقعے پر مسیحیوں سے معافی مانگتا ہوں۔لاہور میں پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام سیرتِ رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس ہوئی۔ چیئرمین علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کانفرنس کی صدارت کی۔اپنے خطاب میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہی پشاور کے چرچ میں خون بہایا تھا، مستونگ اور ہنگو میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا۔















