اہم خبریں

چارسال بعد شاہدراہ اورنواز شریف کی ملاقات مینارپاکستان پر ہوگی،مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہاہے کہ 21اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی واپس آرہی ہے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔اتوار کو لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے اپنے لیڈر کا ساتھ نہیں چھوڑااور ان کے لیڈر پر مشکل آئی نہیں اوران کی جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی،انہوں نے کہاکہ سابق ایم این اے ملک ریاض نے بھی نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی آمد آمد ہے،چارسال بعد شاہدراہ اورنواز شریف کی ملاقات مینارپاکستان پر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ 21اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی واپس آرہی ہے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔مریم نوازنے کہاکہ 21 اکتوبر سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے، نواز شریف کو نااہل کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے ملک بھرسے کارکن شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں