اہم خبریں

مالدیپ ،چین کے حامی امیدوار محمد معیزو نے صدارتی الیکشن میں میدان مارلیا

مالے(نیوزڈیسک)مالدیپ میں صدارتی انتخابات اختتام پذیر، چین کے حامی امیدوار محمد معیزو نے کامیابی الیکشن میں میدان مارلیا۔نو منتخب صدر محمد معیزو نے 54.06 فیصد ووٹ حاصل کرلئے، صدر ابراہیم محمد صالح نے آدھی رات سے کچھ دیر قبل اپنی شکست تسلیم کرلی۔صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر لکھا کہ نومنتخب صدر معیزو کو مبارک ہو۔ میں ان لوگوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں پرامن اور جمہوری عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔محمد معیزو نے اپنی پارٹی کے مہم کے ہیڈکوارٹر کے باہر ایک مختصر خطاب کیا اور حامیوں پر زور دیا جائے کہ وہ اتوار کی صبح تک جشن نہ منائیں جب تک کہ انتخابی پابندیاں باضابطہ طور پر ختم نہیں ہوجاتیں۔واضح رہے کہ 61 سالہ موجودہ صدر ابراہیم محمد 17 نومبر تک معیزو کے دفتر سنبھالنے تک تک نگراں صدر کے طور پر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں