اہم خبریں

سرفراز بگٹی ،نوازشریف کی نہیں ملک کی فکر کریں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )سرفراز بگٹی ،نوازشریف کی نہیں ملک کی فکر کریں،مریم اورنگزیب کاٹویٹ کہا وزیرداخلہ اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کیلئے استعمال کریں،نواز شریف اس ملک کے تین دفعہ کا منتخب وزیراعظم ہیں،انہیں جھوٹے کیس اوربے بنیاد الزام لگا کرناحق سزادی گئی،سرفراز بگٹی جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے ’’تاحیات‘‘سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں،جاوید لطیف بولےنگران وزیر داخلہ اپنی محدود سوچ کے مطابق بات کررہے ہیں اس کے پیچھے کوئی چیز نظر نہیں آتی، پیٹرول بم مسلح جتھے ن لیگ نے کبھی نہیں بنائے کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا،ن لیگ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلینگ فیلڈ مانگتی ہے،لیول پلینگ فیلڈ نو مئی کے دہشت گردوں کیلئے نہیں ہونی چاہیے، نوازشریف اپنی حتمی رائے دیدیں تو اس پر کوئی اپنا فیصلہ نہیں سنا سکتا

متعلقہ خبریں