لاہور(نیوزڈیسک)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سرکاری اور پرائیوٹ نادہندہ اداروں کی فہرست جاری کردی۔لیسکو ترجمان کے مطابق ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شاہد حیدر نے ریکوری مہم تیز کرنے کےلیے بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق سی ای او لیسکو نے کہا کہ نادہندگان سے رقوم وصول کر کے طے شدہ ٹارگٹ حاصل کئے جائیں۔ترجمان کے مطابق نادہندہ اداروں میں لاہور ہائیکورٹ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، گنگا رام اسپتال لاہور، پنجاب سروس کمیشن اور پنجاب ایگریکلچر شامل ہیں۔















