اہم خبریں

کراچی میں کار پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ناکے پر اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔مقتول کے کزن مزمل کا کہنا تھا کہ پولیس کو براہ راست فائرنگ نہیں کرنی چاہیے تھی، پولیس روک سکتی تھی، گرفتار کر سکتی تھی لیکن پولیس نے فائرنگ کردی۔

متعلقہ خبریں