کراچی(نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جو ڈالر ہاتھ نہیں آرہا تھا اب آگیا ہے، 250 سے 255 پر آجائے گا۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بڑے بڑے مسائل پر ایکشن ہو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں فائیو اسٹار ہوٹل بننے چاہئیں، تاجروں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ میری وزیرتوانائی سے ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں سستی بجلی، گیس کی سپلائی صنعتکاروں اور صارفین تک پہنچے اس پر بات ہوئی ہے۔















