اہم خبریں

نواز شریف جیل توڑ کر نہیں حکومت کی اجازت سے باہر گئے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل توڑ کر نہیں بلکہ حکومت کی اجازت سے باہر گئے۔ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف واپس وطن آئیں گے تو ان کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی بہبود ہماری ترجیحات میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سمجھتا ہے الیکشن کمیشن غیر قانونی اور غیر آئینی کام کررہا ہے تو اس حوالے سے عدالتیں کھلی ہیں۔

متعلقہ خبریں