اہم خبریں

صوفی شاعر وارث شاہ کے 3روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) پنجابی زبان کے صوفی شاعر سید وارث شاہ کے 225 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہو گئیں تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق ہیر رانجھا کے خالق وارث شاہ کو پنجابی زبان کا شیکسپیئر کہا جاتا ہے ۔تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نےپیر سید وارث شاہ کےمزار کو غسل دینے کے بعد چادر پوشی سے کیا، مزار پر غسل اور چادر پوشی کی رسم کے دوران دیگر ضلعی انتظامیہ کے آفسران کے ساتھ موجود تھے۔ ملک بھر کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی زائرین شرکت کریں گئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں