اہم خبریں

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہمارا دورہ کامیاب رہا، اہم ملاقاتیں کیں، آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ، پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا ، کوئی بھی شخص یا جماعت قانون سے بالاتر نہیں ۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دورہ بہت کامیاب رہا، آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا بلکہ گزشتہ حکومتی معاہدوں کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے ، سیکرٹری جنرل یو این سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں،پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور پاکستان موقف تمام فورمز پر اُٹھایا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افغانستان کیساتھ تعمیری بات چیت ہو رہی ہےہم افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن پاکستان اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص یا جماعت قانون کی خلاف ورزی کرے گا بچ نہیں سکتی کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ہم کسی جماعت کو انتخابی عمل سے دور نہیں رکھنا چاہتے ، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ، صاف و شفاف انتخابات میں مکمل معاونت فراہم کریں گے ۔ انہوں نے بھارت کینیڈا کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا بہیمانہ قتل کیا گیا ،اس لیے مغرب ممالک سوالات اُٹھا رہے ہیں، بھارت پاکستان میں بھی دہشتگردی واقعات میں ملوث ہے ، بھارت میں بھی اقلیتوں کے حقوق کو بھی پامال کیا جارہا ہے ، اب تک سینکڑوں افراد کو قتل کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں