لورالائی (نیوز ڈیسک) لورالائی میں المناک ٹریفک حادثہ،پانچ افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق حادثہ لورالائی میں شیر کڈی کے مقام پر کار اور پک اپ کے درمیان پیش آیا ، 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، امدادی ٹیموں نے فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمی اور لاشوں کی قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔















