اہم خبریں

رانا ثناء اللّٰہ کا بیان چیئرمین پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہے،ترجمان تحریکِ انصاف کا ردعمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ لیگی رہنماءرانا ثناء اللّٰہ کا بیان رجیم چینج سازش کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق منتخب حکومت کے خلاف سازش اور اس کے کردار قوم کے سامنے عیاں ہو چکے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کی تفصیلات خود سازش میں ملوث کردار کھول رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے وزیرِ دفاع کہہ چکے کہ غیر جمہوری عناصر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے، غیر ملکی میڈیا نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے کا متن چھاپا۔

متعلقہ خبریں