راولپنڈی (نیوزڈیسک) راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گورک پور تراھیا کے مقام پرمنصوبے کادورہ کیا اور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر کام کی رفتار کے پلان کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو کنزہ مرتضی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نبیل سندھو، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی قندیل فاطمہ، ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ، محکمہ ڈویلپمنٹ، بلڈنگ ایف ڈبلیو او ،نیسپاک کے نمائندے اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔منصوبہ ایک سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا،رنگ روڈ منصوبے کی لمبائی 38.3 کلومیٹر ہے، رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں سمیت کل پانچ انٹر چینجز ہوں گے،راولپنڈی رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا۔کمشنر راولپنڈی کا کہناتھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ انتہائی اہمیت کا عوامی فلاح کا حامل منصوبہ ہے ، ان عناصر کو مایوسی ہو گی جو کہ رہے تھے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ختم کر دیا گیا۔















