لندن(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہاہے کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لا کر کھڑا کیا گیا۔لندن میں مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے سیاسی صورت حال پر گفتگو کی، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز بھی موجود تھیں،نواز شریف نے کہا کہ جب تک سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔















