ریاض (نیوزڈیسک)ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے،جاں بحق چاروں افراد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوکاڑہ کے گاؤں چودہ جی ڈی رضا آباد کا رہائشی خاندان روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم تھا، اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بائیو میٹرک کرانے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ادھر ریاض میں پاکستان کے سفارتخانے نے میتوں کو وطن واپس بھیجنے کے لئے کاغذی کارروائی کاآغازکردیا ہے.















