لندن(نیوزڈیسک)ن لیگ کے رہنما وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں ۔پیر کو میڈیا سے گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا کہ ن لیگی قائد کی پاکستان آمد پر کارکنوں کے ساتھ عام افراد بھی استقبال کے لیے آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، لیکن یہ تصور نہیں کرسکتا کہ کہ کسی دہشت گرد کو سیاسی روپ میں سامنے لے کر آیا جائے۔















