لاہور(نیوزڈیسک)اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکریٹری لگایاکیونکہپرنسپل سیکریٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا۔















